بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تھائی لينڈ كے شہر پوكٹ كی مسجد " ہدایۃ للمسلمين" كے پيش نماز اور اس شہر كے اہل سنت برادران كی دعوت پر آيت اللہ شيخ "جواد مروی" تھائی لينڈ میں جامعۃ المصطفی العالمیہ كا نمائندہ حجت الاسلام" اميری" اور حجت الاسلام " سيد سليمان حسينی" نے مذكورہ مسجد میں اہل سنت برادران كے ساتھ نماز جمعہ ادا كی۔ آيت اللہ مروی نے نمازيوں سے خطاب كرتے ہوئے تھائی لينڈ كے مسلمانوں كو وحدت و يكجہتی كی تاكيد كی۔ انھوں نے تھائی لينڈ میں شيعہ اور اہل سنت كے درميان اتحاد و وحدت پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ شيعہ اور اہل سنت كا مشتركہ طور پر نماز جمعہ ادا كرنا وحدت كا علمی مظاہرہ ہے۔ آيت اللہ مروی نے مزيد كہا كہ مسلمانوں كے درميان تمام موضوعات میں اسی قسم كی وحدت ہونی چاہیے كيونكہ آج اسلام كے دشمنوں نے مسلمانوں كی وحدت كو نشانہ بنايا ہوا ہے۔ آيت اللہ جواد مروی نے آخر میں كہا كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ اپنے اختلافات كو بھلا كر دنيائے اسلام كی مشكلات كے حل كے لیے مل بیٹھیں۔
381967