بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق امام حسن عسكری علیہ السلام كی ميلاد كی مناسبت سے گيمبيا میں ايرانی قونصل خانہ كی كوششوں سے مسجد امام رضا علیہ السلام میں جشن كی ايك تقريب منعقد ہوئی۔ جشن كی یہ تقريب نماز مغرب و عشاء كے بعد تلاوت قرآن مجيد سے شروع ہوئی اس كے بعد ہندوستان كے شيعہ عالم دين " سيد اياز'' نے امام حسن عسكری علیہ السلام كے اپنے زمانے كے شيعوں كی ہدايت و رہنمائی كے موضوع پر خطاب كيا پھر لبنانی شيعہ عالم دين " صفی الدين" نے امام حسن عسكری علیہ السلام كی اخلاقی خصوصيات كے موضوع پر تقرير كی آخر میں حجت الاسلام والمسلمين محمد اسدی موحد جو كہ گيمبيا میں ايرانی قونصل خانہ كے سرپرست بھی ہیں نے خطاب كيا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں كہا كہ پيغمبر اسلام (ص) اور آئمہ علیہ السلام كے اہداف میں سے ايك ہدف اسلامی افكار اور اصولوں كی حفاظت تھی۔ انھوں نے كہا كہ امام حسن عسكری علیہ السلام نے بھی اپنی زندگی میں اسلامی احكام اور تعليمات كا دفاع كيا اور اپنے دور كے صوفيوں اور غاليوں كے غلط افكار كا مقابلہ كيا۔
382694