باكو میں غير قانونی تعمير كے بہانے سے مسجد كی مسماری

IQNA

باكو میں غير قانونی تعمير كے بہانے سے مسجد كی مسماری

سياسی وسماجی گروپ: جمہوریہ آذربائيجان كے دارالحكومت باكو كی عدالت نےاس شہر میں غير قانونی تعمير كے بہانے ايك مسجد كے انہدام كا فيصلہ سنايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق عدالت كے اس فيصلے كے بعد شہر باكو میں مسجد " حضرت محمد (ص)" كو منہدم كيا جا رہا ہے۔ مبينہ طور پر مذكورہ عدالت نے اعلان كيا ہے كہ چونكہ یہ مسجد غير قانونی طور پر تعمير كی گئی ہے اس لیے اسے منہدم كيا جائے۔ اس مسجد كے پيش نماز " ميروالح موسم اف" نے كہا كہ مسجد حضرت محمد (ص) قانونی طور پر اور شہر باكو كی بلدیہ كی اجازت سے تعمير كی گئی ہے اور اگر یہ الزام لگايا جاتا ہے كہ یہ مسجد غير قانونی طور پر تعمير كی گئی ہے تو اس وقت كيوں نہیں روكا گيا جب یہ مسجد تعمير ہو رہی تھی۔
382664