لبنان كے شيعہ عالم دين كی اس ملك كے صدر سے ليبيا میں عرب سربراہاں كے اجلاس میں عدم شركت پر مبنی درخواست

IQNA

لبنان كے شيعہ عالم دين كی اس ملك كے صدر سے ليبيا میں عرب سربراہاں كے اجلاس میں عدم شركت پر مبنی درخواست

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كے نامور شيعہ عالم دين شيخ " احمد قبلان" نے لبنانی صدر سے درخواست كی ہے كہ وہ آئندہ سال ليبيا میں عرب سربراہان كے اجلاس میں شركت نہ كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطر كے روزنامہ " الشرق" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس شيعہ عالم دين نے اپنی اس درخواست كی وجہ بيان كرتے ہوئے كہا كہ جب تك امام موسی صدر اور ان كے ساتھيوں كے اغواء كا مسئلہ ابہام میں ہے اور ليبيا كے حكام اس سلسلے میں عملی اقدامات نہیں كرتے ۲۰۱۰ء میں ليبيا میں منعقد ہونے والے سربراہان عرب كے اجلاس میں كسی لبنانی نمائندے كو شركت نہیں كرنی چاہیے۔ انھوں نے تاكيد كی كہ ليبيا كو ۱۹۷۸ء میں امام موسی صدر اور ان كے ساتھيوں كے اغواء كی وجوہات كو بيان كرنا چاہیے۔
ياد رہے كہ لبنان كے شيعہ رہنما ليبيا كے صدر " معمر القذافی" پر الزام عائد كرتے ہیں كہ اس نے امام موسی صدر اور ان كے ساتھيوں كو اغواء كرايا تھا۔ لبنان كی عدالت نے " قذافی" كی گرفتاری كا حكم بھی صادر كيا ہے۔
382971