بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے اخبار العالم سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تركی كے مسلمانوں نے امريكی صدر " اوباما'' كے تركی دورے كے خلاف ہفتے كو مظاہرہ كيا ہے۔ مظاہرين امريكہ كے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور كہہ رہے تھے " اوباما تركی میں نہ آؤ"، " افغانستان سے نكل جاؤ" اور " اپنے ملك واپس چلے جاؤ"۔ اس كے علاوہ مظاہرين نے اپنے ہاتھوں میں پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر امريكہ اور نیٹو كے خلاف نعرے درج تھے۔ اس پرامن مظاہرے میں مظاہرين نے امريكہ كا جھنڈا بھی نذر آتش كيا۔
ياد رہے كہ امريكی صدر باراك اوباما گزشتہ رات تركی پہنچے ہیں جہاں وہ ترك حكام سے باہمی دوطرفہ مسائل پر تبادلہ خيال كریں گے۔
383149