ڈنمارك، مسلمانوں سے عذرخواہی كرے: ترك وزير اعظم

IQNA

ڈنمارك، مسلمانوں سے عذرخواہی كرے: ترك وزير اعظم

بين الاقوامی گروپ: تركی كے وزير اعظم "رجب طيب اردگان " نے نیٹو كے اجلاس میں اسلام كا دفاع كرتے ہوئے كہا كہ ڈنمارك كو مسلمانوں كے مقدسات كی توہين كرنے پر دنيائے اسلام سے عذر خواہی كرنا چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " محيط" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جناب رجب طيب اردگان نے فرانس میں منعقد ہونے والے نیٹو كے اجلاس میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ۲۰۰۵ء میں پيغمبر اسلام كے توہين آميز خاكے شائع كرنے پر ڈنمارك كو مسلمانوں سےمعذرت كرنا چاہیے۔ تركی واحد اسلامی ملك ہے جو نیٹو كا ممبر ہے ۔ ترك وزير اعظم نے نیٹو كے اس اجلاس میں ڈنمارك كے وزير اعظم كی نیٹو كے سربراہ كے طور پرتقرری كی مخالفت كی۔ اس موقع پر امريكی صدر " باراك حسين اوباما" نے جناب اردگان سے درخواست كی كہ وہ اپنے موقف میں اس شرط پر تبديلی لائیں كہ نیٹو اسلامی دنيا سے تعاون كرے گی اور ڈنمارك مسلمانوں سے عذر خواہی كرے گا۔
383334