غزہ میں اسرائيل كے جنگی جرائم كی تحقيقات كے لیے كمیٹی كی تشكيل

IQNA

غزہ میں اسرائيل كے جنگی جرائم كی تحقيقات كے لیے كمیٹی كی تشكيل

بين الاقوامی گروپ: غزہ میں اسرائيل كے جنگی جرائم كی تحقيقات كے لیے ايك كمیٹی جنوبی افريقہ كے یہودی قاضی " رچرڈ" كی سربراہی میں تشكيل پائی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فرانس كے خبررساں ادارے " AFP" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " رچرڈ" نے اسرائيل كے جنگی جرائم كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ ميری ذمہ داری یہ ہے كہ میں غزہ میں ہونے والے تمام جرائم كی تحقيقات كروں۔ اس نے مزيد كہا كہ میں یہودی ہوں اور ابتداء میں مجھے اس كمیٹی كی سربراہی سونپنے پر تعجب بھی ہوا تھا ليكن مجھے يقين ہے كہ میں اس سنگين ذمہ داری سے اچھی طرح عہدہ برآ ہوں گا اور اس كمیٹی كے ديگر اركان كے ساتھ حتمی نتائج تك پہنچنے كے لیے اپنی تحقيقات جاری ركھوں گا۔ ياد رہے كہ اس تحقيقاتی كمیٹی میں برطانوی حقوق دان پروفيسر"كرسٹين" پاكستانی وكيل حنا گيلانی اور آئرلينڈ كے ریٹائرڈ پوليس افسر " ڈسمنڈ" جنوبی افريقہ كے یہودی قاضی رچرڈ كے مددگار ہیں۔
383063