بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس ملاقات میں تھائی لينڈ كے شيعوں كے ايك وفد كے علاوہ تھائی لينڈ میں جامعۃ المصطفی العالمیہ، كے نمائندہ حجت الاسلام "اميری" اور كچھ ديگر علماء بھی موجود تھے۔ حجت الاسلام اميری نے ايرانی سفير كو اس ملك كی شيعہ مساجد كے متعلق ايك مختصر رپورٹ پيش كی ۔ ايرانی سفير بيزمارك نے بھی اس ملاقات میں شيعوں كو مذہبی تبليغات میں اپنے تعاون كا يقين دلايا اور كہا كہ میں عنقريب تھائی لينڈ میں شيعوں كے قديمی مذہبی مقامات كا دورہ كروں گا۔
384145