بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردن كے روزنامہ " الدستور" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ" امريكی صدر نے انقرہ میں اپنے خطاب میں كہا كہ میں فلسطينی حكومت كے قيام كی حمايت كرتا ہوں اور ہماری كوشش ہے كہ مغربی دنيا اور اسلامی دنيا كے درميان خلاء كو پر كيا جائے۔ اوباما نے كہا كہ میں واضح طور پر كہتا ہوں كہ امريكہ كی اسلام سے كوئی جنگ نہیں ہے۔ اور ہم سوء تفاہم كو دور كرتے ہوئے اسلامی دنيا سے باہمی تعاون كے لیے تيار ہیں۔ امريكی صدر نے مشرق وسطی میں قيام امن كو اپنی حكومت كے مقاصد میں سے قرار ديا۔ وہ آج استنبول میں تہذيبوں كے ملاپ كے عنوان سے ايك سيمينار میں خطاب كرنے والے ہیں جس میں وہ اسلام اور مغربی دنيا سے مربوط مسائل پر گفتگو كریں گے۔
384242