عرفہ اور عيد قربان كے دن فلپائن میں سركاری چھٹی ہو گی

IQNA

عرفہ اور عيد قربان كے دن فلپائن میں سركاری چھٹی ہو گی

بين الاقوامی گروپ: اس سال عرفہ اور عيد قربان كے دن فلپائن میں سركاری چھٹی ہو گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے"Inquirer" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ فلپائن كے صدر ۱۲ اپريل ۲۰۰۹ء كو عيسائيوں كی عيد كے موقع پر عرفہ اور عيد قربان كی مسلمانوں كے نزديك بہت زيادہ اہميت كے پيش نظر ان دو دنوں میں فلپائن میں سركاری چھٹی كا اعلان كریں گے۔ گزشتہ سال عيد فطر كے دن بھی فلپائن میں سركاری چھٹی تھی۔ ياد رہے كہ فلپائن میں ۹۰فيصد مسيحی ہیں جبكہ اس ملك میں مسلمانوں كی تعداد ايك كروڑ ہے۔
383845