بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز مسجد اعظم (قم) میں آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے اپنے فقہ كے درس خارج كے آغاز میں كريمہ اہل بيت حضرت معصومہ (س) كی وفات كی مناسبت سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ان كا وجود مبارك قم اور حوزہ علمیہ كے لیے بركت كا باعث ہے۔ انھوں نے كہا كہ یہی بی بی حوزہ علمیہ قم كے قيام اور بقاء كی ضامن ہے۔ انھوں نے حضرت معصومہ (س) كی عظمت بيان كرتے ہوئے كہا كہ اس بی بی كی عظمت صرف یہ نہیں ہے كہ آپ حضرت موسی كاظم (ع) كی بیٹی اور حضرت امام رضا (ع) كی بہن ہیں بلكہ آپ كی عظمت آپ كے مقام معرفت كی وجہ سے ہے۔ آيت اللہ مكارم شيرازی نے كہا كہ آپ كی بركتوں سے قم سے مصيبتیں ٹل جاتی ہیں۔ آپ كے سایہ میں زندگی بسر كرنا افتخار كا باعث ہے اور مجھے یہ افتخار حاصل ہے كہ میں حضرت معصومہ (س) كا اعزازی خادم ہوں۔
383915