بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے شام كے خبررساں ادارے " سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تركی وزير اعظم رجب طيب اردگان نے استنبول میں منعقد ہونے والے تہذيبوں كے اتحاد كے موضوع پر سيمينار كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ تركی تمام اديان كے درميان گفتگو كا مشتاق ہے اور تركی میں مختلف اديان كے پيروكار امن و آشتی سے زندگی بسر كر رہے ہیں۔ جناب اردگان نے كہا كہ اديان كے درميان تقريب كی ذمہ داری سب كی ہے اور جب ايك معاشرے میں محبت ، خلوص، اور اعتماد كی فضا قائم ہو جاتی ہے تو اس وقت مختلف تہذيبوں كے اتحاد كی توقع كی جا سكتی ہے۔ انھوں نے مختلف تہذيبوں كےدرميان مشكلات كا سرچشمہ دوری اور جدائی قرار ديا ہے۔ اور كہا ہے كہ ان مشكلات كے حل كے لیے ايك دوسرے سے تعاون كی ضرورت ہے۔
383828