جرمنی كے شہر مونسٹر میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد

IQNA

جرمنی كے شہر مونسٹر میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد

اعزازی گروپ/احمد سير شيخزادہ: جرمنی كے شہر مونسٹر میں ناظرہ، تفسير، تجويد قرآن اور دينی و مذہبی سوالات كے جوابات كے موضوعات پر كلاسیں منعقد ہوں گی ان كلاسوں كا اہتمام امام مہدی (عج) ثقافتی مركز نے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے مونسٹر میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق یہ كلاسیں خواتين، مرد حضرات اور چھوٹے بچوں كے لیے منعقد كی جائیں گی یہ كلاسیں ہفتے میں ايك بار سنيچر كو ہوا كریں گی۔ ان كلاسوں میں بچوں كو قرائت قرآن خوانی جبكہ عمر رسيدہ افراد كو تفسير اور تجويد كی تعليم دی جائے گی اور ان كلاسوں كے اختتام پر لوگوں كو دينی و مذہبی سوالوں كے جوابات ديئے جائیں گے۔ ہر ہفتے ان افراد كو كہ جو گزشتہ ہفتے كے سوالات كے صحيح جوابات دیں گے انعامات دیے جائیں گے۔
384059