حزب اللہ نے پاكستان كے ايك امام بارگاہ میں خود كش بم دھماكے كی مذمت كی ہے

IQNA

حزب اللہ نے پاكستان كے ايك امام بارگاہ میں خود كش بم دھماكے كی مذمت كی ہے

سياسی وسماجی گروپ: حزب اللہ لبنان نے پاكستان كے ايك امامبارگاہ میں خود كش بم دھماكے كو جس میں بسيوں بے گناہ مسلمان شہيد و زخمی ہوئے تھے شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے بيانیے میں دہشت گردی كے اس واقع كی مذمت كرتے ہوئے اسے مسلمانوں كی صفوں میں انتشار پيدا كرنے كی دشمن كی كوشش قرار ديا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے بيانیے میں ذكر كيا ہے كہ دشمن پوری دنيا میں مسلمانوں كے اتحاد و يكجہتی كو پارہ پارہ كرنے كے لیے كسی قسم كی كوشش سے دريغ نہیں كرتا۔ حزب اللہ نے اپنے بيانیے میں حكومت پاكستان سے بھی درخواست كی ہے كہ وہ اس قسم كے اقدامات كی روك تھام كے لیے سخت حفاظتی انتظامات كرے اور اس واقع میں ملوث افراد كو گرفتار كر كے انہیں قانون كے كٹہرے میں لائے۔ حزب اللہ نے مسلم رہنماوں اور علمائے اسلام كو بھی دعوت دی كہ وہ مسلمانوں كے خلاف اس قسم كے واقعات (كہ جو پوری دنيا میں رونما ہو رہے ہیں) پر توجہ كریں حزب اللہ نے اپنے بيانیے میں اس واقع میں شہيد ہونے والوں كے ورثاء سے بھی اظہار ہمدردی كيا ہے اور زخميوں كی صحت يابی كے لیے دعا كی ہے۔
384531