سواحلی زبان میں صحيفہ سجادیہ كا ترجمہ بہت جلد منظر عام پر آ جائے گا

IQNA

سواحلی زبان میں صحيفہ سجادیہ كا ترجمہ بہت جلد منظر عام پر آ جائے گا

سياسی وسماجی گروپ: تنزانیہ میں ايرانی قونصل خانہ كی كوششوں سے سواحلی زبان میں صحفیہ سجادیہ كا ترجمہ عنقريب شائع ہو كر منظر عام پر آ جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق صحيفہ سجادیہ كا سواحلی زبان میں ترجمہ علامہ " شيخ اسحاق پينگيلی" كر ہے ہیں جسے مكمل ہونے پر شائع كر ديا جائے گا۔ صحيفہ سجادیہ كا سواحلی زبان میں ترجمہ ۶۰۰ صفحات پر مشتمل ہے ہر صفحے میں متن دعا كے بالمقابل دوسرے صفحے میں ترجمہ موجود ہے۔ كتاب صحيفہ سجادیہ تنزانیہ كے مسلمانوں كے درميان خاصی اہميت كا حامل ہے۔ اور اس ملك كے مختلف شہروں میں نماز جمعہ كے خطبوں میں صحيفہ سجادیہ كی دعاؤں كے عربی متن سے استفادہ كيا جاتا ہے۔
384412