بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے لبنان كے روزنامہ " السفير" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شام كے وزير خارجہ "وليد المعلم" نے كہا ہے كہ فلسطينی بے گھروں كے وطن واپسی كے حق سے گزرنا جائز نہیں ہے۔ انھوں نے تركی كے پارليمنٹ میں امريكی صدر "باراك اوباما" كے مشورے كی تعريف كی باراك اوباما نے تركی كے پارليمنٹ میں اپنے خطاب میں مشورہ ديا تھا كہ فلسطين اور اسرائيل كے مناقشے كا بہترين حل یہ ہے كہ وہاں پر دو مستقل حكومتیں قائم كی جائیں۔ شام كے وزير خارجہ نے كہا كہ فلسطينی بے گھروں كی واپسی ايك بنيادی مسئلہ ہے جسے فوری طور پر حل ہونا چاہیے۔
384598