بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے علامہ فضل اللہ كے دفتر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ علامہ فضل اللہ نے اپنے اس بيانیے میں تاكيد كی ہے كہ دہشت گرد متعصب افراد كے فتوے كے تابع ہیں جو قرآن وسنت كا درست فہم نہیں ركھتے۔ انھوں نے علماء اسلام سے درخواست كی كہ وہ اس قسم كے واقعات كی مذمت كرتے ہوئے مسلمانوں كی وحدت اور يكجہتی كی طرف رہنمائی كریں۔ علامہ فضل اللہ نے كہا كہ پاكستان كے شيعوں پروحشيانہ حملے ہو رہے ہیں۔ شيعوں كے قتل كے جوازپرنت نئے فتووں نے ان حملوں میں شدت پيدا كی ہے۔ انھوں نے مسلمان علماء سے اپيل كی كہ وہ ان كفر آميز فتووں اور بے گناہ انسانوں كے قتل كی مذمت كریں۔ انھوں نے حكومت پاكستان سے بھی درخواست كی كہ وہ ان حملوں كو روكے جو اسلام كی بنياد كو كھوكھلا كر رہے ہیں۔
ياد رہے كہ چند روز قبل پاكستان كے صوبہ پنجاب كے ايك شہر كی مركزی امام بارگاہ میں خود كش بم دھماكہ ہوا تھا جس میں بہت سے شيعہ شہيد اور زخمی ہوئے تھے۔
385026