بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق قطر كے وزير اطلاعات شيخ حمد بن ثامر بن خليفہ آل ثانی نے ۷ اپريل ۲۰۰۹ء كو ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر علی لاريجانی سے ملاقات كی۔ لاريجانی نے اس ملاقات میں كہا كہ ايران كی سياست یہ ہے كہ علاقے میں امن و امان كی فضا حاكم ہو ۔ انھوں نے كہا كہ ايران، اسلامی ممالك كے درميان وحدت اور تمام علاقائی ممالك كے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار كرنا چاہتا ہے۔ لاريجانی نے ايران اور قطر كے درميان دوستانہ تعلقات پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے ان تعلقات كو دونوں ممالك كے لیے مفيد اور اہم قرار ديا۔ قطر كے وزيراطلاعات نے بھی اس ملاقات میں علاقے اور دنيائے اسلام كے بارے میں ايران كے زبردست موقف كی تعريف كی اور كہا كہ ايران نے ہميشہ اسلامی ممالك كے درميان وحدت كے لیے كوشش كی ہے۔ انھوں نے ايران اور قطر كے درميان تعلقات كو اہم اور علاقے كے ديگر مقامات كے لیے نمونہ قرار ديا۔
384912