اردن نے قدس میں فلسطينيوں كے گھروں كے انہدام كی مذمت كی

IQNA

اردن نے قدس میں فلسطينيوں كے گھروں كے انہدام كی مذمت كی

سياسی وسماجی گروپ: حكومت اردن كے ترجمان نے شہر قدس سے فلسطينيوں كے نكالے جانے اور ان كے گھروں كو منہدم كرنے پر اسرائيل كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردن كی سركاری خبررساں ايجنسی " پترا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حكومت اردن كے ترجمان " نبيل الشريف" نے اسرائيل كے اس پست اقدام كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيل كے جارحانہ اقدامات بين الاقوامی قوانين اور جنيوا معاہدے كی خلاف ورزی ہیں۔ انھوں نے كہا كہ اردن كو فلسطينيوں پراسرائيلی جارحيت اور شہر قدس میں اس كے ناپسنديدہ اقدامات كی وجہ سے سخت تشويش لاحق ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ فلسطين كی دیہی آبادی " بيت صفافا" پر اسرائيل كے حالیہ حملے (كہ جس میں بہت سے فلسطينی زخمی ہوئے) كی اردن حكومت شديد مذمت كرتی ہے۔
385739