دمشق میں اسلامی و عربی علوم كے اسكول كی تاسيس

IQNA

دمشق میں اسلامی و عربی علوم كے اسكول كی تاسيس

ثقافتی وسماجی گروپ: شام كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے دمشق میں اسلامی و عربی علوم كا ايك اسكول قائم كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے شام كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شام كے وزير اوقاف و مذہبی امور " محمد عبدالستار" نے ۹ اپريل ۲۰۰۹ء كو دمشق كے علماء اور خطباء كے ساتھ ايك نشست میں كہا كہ یہ اسكول ہائرسكينڈری سطح كا ہے اور آئندہ تعليمی سال میں اپنی تعليمی سرگرميوں كا آغاز كرے گا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس اسكول كی سند كو شام كی وزارت اوقاف اور وزارت تعليم نے معتبر قرار ديا ہے ۔ اس وقت اس اسكول كے تعليمی نصاب كے حوالے سے غوروفكر ہو رہا ہے۔
385740