بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " نسيج" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ محمد حسين نے كہا كہ شہر قدس اور مسجد الاقصی كو اسرائيل كی طرف سے ہولناك حملوں كا سامنا ہے۔ اب مسلمانوں كی ذمہ داری ہے كہ وہ مسجد الاقصی اور شہر قدس پر حملوں كا دفاع كریں۔ مسجد الاقصی كے خطيب نے مزيد كہا كہ اسلامی مقدسات ہمارے پاس امانت ہیں اور مسلمانوں كی ذمہ داری ہے كہ وہ ان امانتوں كی حفاظت كریں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ تمام مسلمانوں كوچاہیے كہ وہ شہر قدس اور مسجد الاقصی كی عربی اور اسلامی شناخت كے تحفظ كے لیے جدوجہد كریں۔ جناب محمد حسين نے كہا كہ اسرائيل مسجد الاقصی پر حملوں كے ذريعے اپنے ناپاك مقاصد كو حاصل كرنا چاہتا ہے اور اسرائيل كی نئی حكومت نے نہ صرف علاقے میں قيام امن كے لیے كچھ نہیں كيا ہے بلكہ ملت فلسطين كے حقوق كو پہلے سے بھی زيادہ يكسرپامال كيا ہے۔
386091