بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق مشہد كے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمين سيد" احمد علم الہدی" نےگزشتہ روز نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت ايران كی قيادت ايك ايسے رہبر كے پاس ہے جو زمانے كے حالات سے بخوبی آگاہ ہے۔ ہمیں ان كی ہدايات كے مطابق عمل كرنا چاہیے۔ انھوں نے امريكہ كےبارے میں فرمايا كہ موجودہ امريكا اور سابقہ امريكہ میں كوئی فرق نہیں ہے اور امريكہ كا موجودہ سياہ فام صدر وہی سفيد فام بش ہے۔ سيد علم الہدی نے كہا كہ امريكہ كی موجودہ حكومت ايك طرف تو ايران سے دوستی كا ہاتھ بڑھاتی ہے جبكہ دوسری طرف امريكی صدر نے تركی كی يونيورسٹی میں اپنے ايك خطاب میں بش كی سياست كو جاری ركھنے كا عندیہ ديا ہے۔ سيد علم الہدی نے حكومتی عہديداروں كو متنبہ كيا ہے كہ بعض كج فكر افراد امريكہ سے دوستی كا ہاتھ بڑھانے كے حامی ہیں ليكن حكمرانوں كو چاہیے كہ وہ ايسے افراد سے خبردار رہیں اور دشمن كو اپنے سے دور ركھیں۔
386188