بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں لبنان كی سياسی اور مذہبی شخصيات كے علاوہ شہيد عماد مغنیہ كی والدہ نے بھی شركت كی۔ اس سيمينار میں شہيد عماد مغنیہ كی والدہ نے اپنے خطاب میں اپنے شہيد فرزند كی نجی زندگی كے متعلق گفتگو كی۔ انھوں نے شہيد مغنیہ كوجو حاج رضوان كے نام سےمعروف تھے فرقہ پرستی سے آزاد ماحول میں پروان چڑھايا۔ شہيد كی ماں نے مزيد كہا كہ شہادت اور خدا كی راہ میں وطن كا دفاع سعادت اور عظيم افتخار ہے اور میں صرف شہيد عماد مغنیہ كی ماں نہیں ہوں بلكہ تمام شہداء كی ماں ہوں۔
386383