شہيد صدر كی ياد كو زندہ ركھنا اسلامی تعليمات كو زندہ ركھنے كے مترادف ہے: عمار حكيم

IQNA

شہيد صدر كی ياد كو زندہ ركھنا اسلامی تعليمات كو زندہ ركھنے كے مترادف ہے: عمار حكيم

بين الاقوامی گروپ: مجلس اعلی اسلامی عراق كے نائب صدر " سيد عمار حكيم" نے شہيد صدر كی شہادت كی برسی كے حوالے سے ايك تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ شہيد صدر كی ياد كو زندہ ركھنا در حقيقت اسلامی تعليمات كو زندہ ركھنا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " الفرات" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بغداد يونيورسٹی میں " شہيد محراب" انسٹیٹيوٹ كی كوششوں سے منعقد ہونے والی اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے سيد عمار حكيم نےكہا كہ شہيد محمد باقر صدركی شہادت مسلمانوں كے افتراق كا باعث نہیں بنی بلكہ شہيد صدر كے خون ہی كی تاثير تھی كہ جس نے صدام كی حكومت كو سرنگوں كيا۔ سيد عمار حكيم نے كہا كہ شہيد صدر نے عراق كی دينی مرجعيت كے دستور العمل كو آگے بڑھايا۔ چونكہ وہ " آيت اللہ حكيم" اور آيت اللہ خوئی" كی مرجعيت میں جذب ہو گئے تھے۔
386398