بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " الفرات" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بغداد يونيورسٹی میں " شہيد محراب" انسٹیٹيوٹ كی كوششوں سے منعقد ہونے والی اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے سيد عمار حكيم نےكہا كہ شہيد محمد باقر صدركی شہادت مسلمانوں كے افتراق كا باعث نہیں بنی بلكہ شہيد صدر كے خون ہی كی تاثير تھی كہ جس نے صدام كی حكومت كو سرنگوں كيا۔ سيد عمار حكيم نے كہا كہ شہيد صدر نے عراق كی دينی مرجعيت كے دستور العمل كو آگے بڑھايا۔ چونكہ وہ " آيت اللہ حكيم" اور آيت اللہ خوئی" كی مرجعيت میں جذب ہو گئے تھے۔
386398