بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس پيغام كا متن اس طرح سے ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحيم
میں خطيب توانا، شہيد كے باپ، مرحوم حجت الاسلام والمسلمين موحدی كرمانی كی رحلت پر ان كے پسماندگان، ان كے بھائيوں اور ان كے بیٹوں كو تعزيت و تسليت پيش كرتا ہوں۔ اس مخلص اور نيك طينت عالم دين نے اپنی پوری زندگی دين اسلام كی ترويج وتبليغ میں گزاردی اور مختلف ميدانوں میں انقلاب اسلامی ايران كی خدمت كی اور اپنا عزيز ترين فرزند انقلاب اسلامی پر قربان كيا۔ خداوند عالم سے ان كے لیے رحمت اور مغفرت كا طلب گار ہوں۔
سيد علی خامنہ ای
۱۱ اپريل ۲۰۰۹ء
386534