اوباما اسرائيلی سياست كا تسلسل ہے: امام جمعہ زاہدان

IQNA

اوباما اسرائيلی سياست كا تسلسل ہے: امام جمعہ زاہدان

سياسی وسماجی گروپ:اوباما بھی وائٹ ہاوس كے ديگر سربراہوں كی طرح اسرائيلی سياست كا تسلسل ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق زاہدان كے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمين " عباسعلی سليمانی" نے نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے نمازيوں كو تقوا اور پرہيزگاری كی دعوت كے ضمن میں كہا كہ اوباما نے تبديلی كا نعرہ لگا كر امريكی عوام سے ووٹ حاصل كیے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اوباما نے نہ صرف اپنی خارجہ پاليسی میں كوئی تبديلی نہیں لائی بلكہ وہ وائٹ ہاوس كے ديگر حكمرانوں كی طرح اسرائيلی سياست كو عملی جامہ پہنا رہا ہے۔ زاہدان كے امام جمعہ نے كہا كہ امريكی صدر نے علاقے میں اپنی فوجوں میں اضافہ ،ايران اور ديگر ممالك كو دھمكياں دے كر دنيا كے سامنے اپنا حقيقی چہرہ پيش كيا ہے۔ جناب سليمانی نے باراك اوباما كے مشرق وسطی كے دورے كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اوباما نے سخت سيكورٹی انتظامات میں یہ دورہ كيا ہے اور اس علاقے كے عوام نے ان كے استقبال كی بجائے ان كے خلاف مظاہرے كیے ہیں۔
385892