شام كی طرف سے عوامی امداد كی غزہ روانگی

IQNA

شام كی طرف سے عوامی امداد كی غزہ روانگی

سياسی وسماجی گروپ: شام كے لوگوں كی طرف سے امداد كا ۲۵ویں كھيپ آج غزہ روانہ ہو گئی ہے۔ یہ امدادی كاروان خوردونوش كی اشياء ، ادويات اور طبی سازوسامان پر مشتمل ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے شام كی سركاری خبررساں ايجنسی" سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ كاروان چھ كنٹينرز پرمشتمل ہے جن میں مختلف قسم كی غذائی اشياء ، ادويات، لباس اور ايك ٹن پيك شدہ مٹھائياں موجود ہیں۔ اس امدادی سازوسامان كو لوگوں كے مختلف گروپوں اور شام كی نيشنل سوسائٹيز نے اكٹھا كيا ہے۔ یہ كاروان آج صبح غزہ روانہ ہو گيا ہے تاكہ ملت شام كی طرف سے یہ امداد غزہ كی پٹی میں محصور فلسطينی بھائيوں اور بہنوں تك پہنچائی جا سكے۔
387172