بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے خبررساں ادارے "SABA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ پانچ روزہ كورس صفا میں اسلامی بينك كاری كے تحقيقاتی و تعليمی سنٹر میں منعقد ہو رہا ہے اور اس كورس كے انعقاد كا مقصد اس ملك میں اسلامی بينك كاری كی صنعت كو وسعت دينا ہے۔ يمن كے مركزی بينك كے مينيجر " محمد بن ہمام" نے اس تعليمی كورس كے آغاز كے موقع پر يمن كی پارليمنٹ كا شكریہ ادا كيا ہے كہ اس نے يمن كے بينكوں كو اسلامی بينك كی برانچ كھولنے كی اجازت دی ہے۔ انھوں نے كہا كہ اس تعليمی كورس كے انعقاد كے مقاصد میں سے ايك اہم مقصد بينكوں كے مينيجروں اوركاركنوں كو اسلامی بينك كاری كے نظام سے آشنا كروانا ہے۔
386653