بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قرآن ریڈيو كی انٹرنیٹ سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس غيرانسانی قانون كے خلاف عوامی رد عمل سامنے آيا ہے جبكہ تاجيكستان كی جمعيت علماء نے اس قانون كے مقابلے میں خاموشی سادھ لی ہے۔ مركزی ايشيا كے ممالك میں دينی قوانين كے اجراء پر پابندی میں حالیہ دنوں میں بہت اضافہ ديكھنے میں آيا ہے۔ كرغزستان كی وزارت تعليم نے كچھ عرصہ پہلے ايك اطلاعیہ جاری كيا تھا جس میں تعليمی اداروں میں باحجاب لڑكيوں كو داخل ہونے سے منع كيا گيا تھا۔ جبكہ كرغزستان میں مسلمانوں كی اكثريت ہے لوگوں كی طرف سے شديد احتجاج كے بعد كرغزستان كے تعليمی اداروں سے حجاب اسلامی پر پابندی كو اٹھا ليا گيا تھا۔ جمہوریہ آذربائيجان ايك ايسا ملك ہے كہ جس میں تقريباً سب مسلمان ہیں اور اہل تشيع كی بہت بڑی تعداد اس ملك میں موجود ہے ليكن اس ملك میں اسلامی حجاب پر پابندی ہے۔
387146