شام میں " اسلامی وحدت " كے موضوع پر كانفرنس كا انعقاد

IQNA

شام میں " اسلامی وحدت " كے موضوع پر كانفرنس كا انعقاد

فكرونظر گروپ: ۲۸ اپريل ۲۰۰۹ء كو شہر لازقیہ میں عربی ثقافتی مركز میں ايرانی قونصل خانہ كی كوششوں سے " اسلامی وحدت " كے موضوع پر كانفرنس منعقد ہو گی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس كانفرنس میں شيعہ اور اہل سنت علماء شركت كریں گے۔ اس كانفرنس میں " اسلامی وحدت " اور اسلامی مذاہب كے مشتركہ اصول، اور " اسلامی وحدت، امام خمينی (رح) كے نظريات و افكار میں" كے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
387083