حزب اللہ پر مصر كے الزامات بے بنياد اور ظالمانہ ہیں

IQNA

حزب اللہ پر مصر كے الزامات بے بنياد اور ظالمانہ ہیں

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كے سابق وزير اعظم" سليم الحص" نے مصر كے حزب اللہ پر الزامات كو بے بنياد اور ظالمانہ قرار ديا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے سابق وزير اعظم " سليم الحص" نے ۱۱ اپريل ۲۰۰۹ء كو بيروت میں ايك اخباری كانفرنس میں كہا كہ مصر كی طرف سے حزب اللہ پر لگائے جانے والے الزامات اس ملك كی فلسطين مخالف پاليسی كا حصہ ہیں۔ انھوں نے كہا كہ فلسطين اورغزہ كے مسئلے میں مصر كی حكومت كی پاليسی مبہم اور غير واضح ہے۔ جبكہ مصر كے لوگ دل و جان سے غزہ كے لوگوں كے ساتھ ہیں۔ لبنان كے سابق وزير اعظم نے كہا كہ مصر كو اسرائيل كے خلاف جہاد میں پيش پيش ہونا چاہیے اور مناسب نہیں ہے كہ مصری حكومت كا مؤقف اس ملك كی عوام كی خواہشات كے برعكس ہو۔ جناب الحص نے مصر كے صدر " حسنی مبارك" سے درخواست كی ہے كہ وہ غزہ كے مسئلے میں اپنے مؤقف پر نظرثانی كرے اور حزب اللہ كے خلاف پراپيگنڈے كو ختم كرے۔
ياد رہے كہ مصری حكام نے چند روز پہلے حزب اللہ لبنان پر الزام عائد كيا تھا كہ وہ مصر میں شيعہ مذہب كی تبليغات كر رہی ہے اور اس ملك میں دہشت گردی كی كاروائيوں كا منصوبہ بنا رہی ہے۔
387152