آئرلينڈ میں "القدس" نامی تقريب

IQNA

آئرلينڈ میں "القدس" نامی تقريب

بين الاقوامی گروپ: ۱۳ اپريل ۲۰۰۹ء كو آئرلينڈ كے دارالحكومت " ڈيلن" میں "القدس" نامی تقريب كا اھتمام كيا گيا۔ اس تقريب میں اسلامی اور عربی انجمنوں كے علاوہ فلسطينی جہاد كے حاميوں نے بھی شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے "Sana"كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ فلسطينی جہاد كے حامی اور اسلامی انجمنوں كے ہزاروں كاركنوں نے آئرلينڈ كے دارالحكومت میں كھلے عام فلسطين كے خلاف اسرائيل كی ظالمانہ كاروائيوں پر اپنے غم وغصے كا اظہار كيا۔ اس تقريب میں شريك افراد نے اپنے ہاتھوں میں فلسطين كے جھنڈے اٹھا ركھے تھے اور وہ فلسطين كے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ انھوں نے مطالبہ كيا كہ غزہ كے محاصرے كو ختم كيا جائے اور اسرائيل، فلسطينيوں پر اپنے حملے بند كرے۔
387704