شيعہ حديث كی چار معتبر كتابوں كی تركی زبان میں اشاعت

IQNA

شيعہ حديث كی چار معتبر كتابوں كی تركی زبان میں اشاعت

فكرونظر گروپ: شيعہ حديث كی چار معتبر كتابیں انقرہ میں تركی زبان میں شائع ہوں گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شيعہ مسلك كی ان چار معتبر كتابوں كو " جوامع حديثی متقدم" يا " جوامع اولیھ" بھی كہا جاتا ہے۔ ان چار معتبر كتابوں كے نام یہ ہیں۔"الكافی" تأليف" محمد بن يعقوب كلينی"،" من لايحضرۃ الفقیھ" تاليف" محمد بن علی بن بابویھ"،" معروف شيخ صدوق " تہذيب الاحكام" تأليف " محمد بن حسن طوسی" معروف " شيخ الطائفہ" اور " الاستبصار فيما اختلف من الاخبار" تاليف شيخ الطائفہ۔
حديث كی یہ چار كتابیں ۴۶۷۷۵ احاديث پر مشتمل ہیں۔ سب سے زيادہ احاديث " الكافی" میں ہیں اور سب كم احاديث " استبصار" میں ہیں۔ " الكافی" میں موجود احاديث كی تعداد ۱۸۵۴۳ ہے جبكہ " استبصار" میں ۶۴۳۷ احاديث موجود ہیں۔
388278