بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار كی افتتاحی تقريب میں جناب" غلام علی حداد عادل" نے اسلامی وحدت اور علامہ اقبال كے افكار كے موضوع پر خطاب كيا۔ اس سيمينار میں علامہ اقبال كے فرزند" جاويد اقبال" نے " علامہ اقبال كی نظر میں اجتہاد وفقہ " اور پاكستان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير " ماشاء اللہ شاكری" نے " فارسی اور اردو میں علامہ اقبال كے منتخب اشعار" كے موضوعات پراپنے اپنے آرٹيكلز پيش كیے۔ اس سيمينار كی صدارت " علامہ اقبال اوپن يونيورسٹی" كے چانسلر "محمود حسن بٹ" نے كی۔ اس سيمينار میں پاكستان كے بعض دانشور حضرات نے بھی شركت كی۔
388544