ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر كا حجت الاسلام موحدی كرمانی كی رحلت پر تعزيتی پيغام

IQNA

ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر كا حجت الاسلام موحدی كرمانی كی رحلت پر تعزيتی پيغام

سياسی وسماجی گروپ: حجت الاسلام والسلمين شيخ محمد حسين موحدی كرمانی كی رحلت پر ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر علی لاريجانی نے تعزيتی پيغام ارسال كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر علی لاريجانی كے تعزيتی پيغام كا متن اس طرح كچھ يوں ہے:
"وبشر الصابرين الذين اذا اصابتھم مصيبۃ قالوا انا للہ وانا الیھ راجعون"
شہيد كے باپ مرحوم حجت الاسلام والمسلمين شيخ محمد حسين موحدی كرمانی (كہ جنہوں نے اپنی بابركت عمراسلام كی تبليغ وترويج اور اسلامی انقلاب كی خدمت میں گزاری ) كی رحلت پر ان كے خاندان كو تعزيت وتسليت عرض كرتا ہوں۔ خداوند عالم سے دعا گو ہوں كہ مرحوم كے درجات میں اضافہ كرے اور پسماندگان كوصبرعنايت فرمائے۔
388262