غزہ كے لیے امدادی كاروان كی روانگی

IQNA

غزہ كے لیے امدادی كاروان كی روانگی

بين الاقوامی گروپ: يورپ كی ايك ٹيم نے خبر دی ہے كہ غزہ كے لوگوں كی مدد كے لیے ايك امدادی كھيپ روانہ كی جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے " مانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ كارواں سينكڑوں كنٹينرز پر مشتمل ہے جن میں طبی سازوسامان اور نابينوں اور بہروں كے لیے ضرورت كا سامان موجود ہے۔ اس كارواں كے ساتھ يورپی پارليمنٹ كے دسيوں نمائندے بھی اٹلی سے مصر جائیں گے اور وہاں سے رفح كی راہداری كے راستے غزہ میں داخل ہوں گے۔ اس كاروان كے سربراہ " عرفات ميدی" نے كہا ہے كہ اسرائيل كے غزہ پر حملے كے نتيجے میں بہت سے فلسطينی زخمی، معلول، نابينا اور بہرے ہوئے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس امدادی كيمپ كے بھيجنے كا مقصد دنيا كو غزہ میں ڈھائے جانے والے مظالم كی طرف متوجہ كرنا ہے۔ جناب ميدی نے كہا كہ غزہ میں علاج كی سہوليات نہ ہونے كی وجہ سے سينكڑوں فلسطينی ہلاك ہوئے ہیں۔ انھوں نے تاكيد كی كہ زخميوں كو علاج كے لیے غزہ سے باہر لے جانے كے لیے غزہ كی راہداريوں كو آمدورفت كے لیے آزاد كرنا چاہیے۔
388462