" مسجد الاقصی" كے موضوع پر استنبول میں بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

" مسجد الاقصی" كے موضوع پر استنبول میں بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

فكرونظرگروپ: ۲۵ اپريل ۲۰۰۹ء كو استنبول كے ايك ثقافتی مركز میں " مسجد الاقصی" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو گا جس كا اہتمام مركز " صلح" كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں بعض غير سركاری ادارے اور تركی، لبنان ، جنوبی افريقہ، فلسطين، اردن، اور انگلينڈ كے پروفيسرز اور رائٹرز شركت كریں گے اور مندرجہ ذيل موضوعات پر اپنے آرٹيكلز پيش كریں گے: " مسجد الاقصی ماضی اور حال كے آئينے میں" ،" مسجد الاقصی اور قدس كا محل وقوع" ،" خليفہ دوم كا امان نامہ اور مسجد الاقصی"، "مسجد الاقصی اوراس كے اطراف میں كھدائی كا عمل"،" مسجد الاقصی اور قدس میں ہونے والی مسماری"،" قدس میں زندگی" ،" قدس كا محاصرہ اور معاشرتی فقر كے اثرات" اور "مسجد الاقصی كی حفاظت میں بين الاقوامی برادری كا كردار"۔
ياد رہے كہ استنبول میں مركز" صلح" كے زير نظر سماجی اور حقوق بشر كے موضوع پر۶ غير سركاری انسٹیٹيوٹ كام كرتے ہیں۔
389677