حزب اللہ عربوں كے لئے عزت و آبروہے: آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی

IQNA

حزب اللہ عربوں كے لئے عزت و آبروہے: آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی

اعزازی گروپ/سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے كہا كہ حزب اللہ عربوں كی عزت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ مكارم شيرازی نے گذشتہ بدھ كو اپنے درس خارج میں بعض عرب ممالك كی طرف اشارہ كرتےہوئے كہا كہ عرب بجائے اس كے كہ اسرائيل كی نابودی كے لیے كوئی اقدام كریں حزب اللہ لبنان كے سربراہ كے قتل كا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ مصر اور سعودی عرب ملك كر شيعوں اور حزب اللہ لبنان كے سربراہ كے خلاف زہراگل رہے ہیں اورامريكہ و اسرائيل كے وسوسوں پر عمل كر كے مسلمانوں كو ايك دوسرے سے لڑا رہے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ غزہ كی سب سے زيادہ مدد ايران اور حزب اللہ نے كی ہے حالانكہ غزہ كے لوگ شيعہ نہیں ہیں اور ہم افغانستان میں ،اسلامی حكومت كے قيام كے حامی ہیں جبكہ افغانستان میں اكثريت اہل سنت كی ہے۔ آيت اللہ مكارم شيرازی نے كہا كہ مدينہ میں متعصب وہابيوں نے شيعوں پر عرصہ حيات تنگ كر ركھا ہے۔ انھوں نے عرب حكمرانوں كو خطاب كرتے ہوئےكہا: آنكھیں كھولو اور اپنے دوستوں اور دشمنوں كو پہچانو۔ تمہارے دشمن وہ ہیں جنہوں نے اسلامی ملك فلسطين اور تمہارے قبلہ اول كو اپنے حملوں كا نشانہ بنايا ركھا ہے۔
389243