مسجد الاقصی كی بے حرمتی پر اسلامی فقہ كونسل كا انتباہ

IQNA

مسجد الاقصی كی بے حرمتی پر اسلامی فقہ كونسل كا انتباہ

بين الاقوامی گروپ: اسرائيل كی طرف سے مسجد الاقصی كی بے حرمتی پر اسلامی فقہ كونسل نے اپنے ايك بيانیے میں تشويش كا اظہار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " الرياض" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اسلامی فقہ كونسل كے سربراہ " عبدالسلام داود العبادی" نے اس بيانیے میں مسجد الاقصی میں اسرائيلی یہوديوں كے حالیہ اقدامات كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ شدت پسند یہودی مسجد الاقصی میں اپنا تسلط قائم كرنا چاہتے ہیں۔ اسلامی فقہ كونسل كے سربراہ نے ان اقدامات كو مسلمانوں سے كھلی دشمنی قرار ديتے ہوئے تمام مسلمانوں سے درخواست كی ہے كہ وہ قدس كی حرمت كی خاطر ان اقدامات كا مقابلہ كریں۔ انھوں نے مسجد الاقصی پر یہوديوں كے قبضے كے خطرناك نتائج كی طرف اشارہ كرتے ہوئے تاكيد كی كہ قدس كی آزادی كے لیے تمام عربی اور اسلامی قوتوں كو متحد ہو جانا چاہیے۔
390152