بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے يمن كے ريگولر خبررساں ادارے " sabanews" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس ايك روزہ سيمينار میں " البيضاء" كالج میں اسلامی تحقيقاتی شعبے كے انچارج " عبدالكريم خلف"، " اسلامی قوانين میں عورت كے حقوق" اور انجمن علماء يمن كے ركن علامہ " عتيق عبداللہ الحميدی" ،"گھريلو زندگی كے زوال كے اسباب" كے موضوعات پر خطاب كریں گے۔ البيضاء كی خواتين انجمن كی سربراہ " ايمان عبدالرحمن الرضاء" نے صبا نيوز سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد مسلمان خواتين كو قرآن اور اسلامی تعليمات كی روشنی میں اپنی تكاليف ،ذمہ داريوں اور حقوق سے آگاہ كرنا ہے۔
390857