مصر حزب اللہ كی توہين سے اجتناب كرے

IQNA

مصر حزب اللہ كی توہين سے اجتناب كرے

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كے سابق وزير اعظم نے مصر كے صدر " حسنی مبارك " سے درخواست كی ہے كہ وہ حزب اللہ كے بارے میں مصری حكومت كے حالیہ الزامات كی بذات خود تحقيقات كریں۔انھوں نے تاكيد كی كہ مصر كی حكومت كو حزب اللہ كی توہين سے اجتناب كرنا چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے لبنان كے روزنامہ " دارالحياۃ " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ لبنان كے سابق وزير اعظم " سليم الحص" نے گزشتہ روز اپنے ايك بيان میں اس اميد كا اظہاركيا كہ مصر كی حكومت حزب اللہ لبنان سے بیھودہ لفظی جنگ سے اجتناب كرے۔ جناب الحص نے كہا كہ مصر كو حزب اللہ كی طرف سے غزہ كی امداد كے موضوع كو نہیں چھیڑنا چاہیے۔ اس لیے كہ اگر غزہ میں فلسطينيوں كی مدد كرنا جرم ہے تو یہ حزب اللہ كے لیے بہت بڑا افتخار اور میڈل ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مصر كو اسرائيل كہ جو ان كی ملت كے لیے ناسور ہے، كے مقابلے میں عرب قوم كی سربراہی كرنا چاہیے۔ ہم نے ديكھا ہے كہ ملت مصر نے ہميشہ فلسطينيوں كی پشست پناہی كی چنانچہ مصر كی حكومت كو بھی چاہیے كہ وہ عوام مخالف مؤقف اختيار نہ كرے۔
391444