بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق انھوں نے اس بيانیے میں اظہار كيا كہ "قانا" میں سينكڑوں عورتوں ،بچوں، اور مردوں كا قتل عام اسرائيل كی انسان دشمنی كی ياد دلاتا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ملت فلسطين پر اسرائيل كا مسلسل ظلم اور بے گناہ انسانوں كا خون بہانا اسرائيل كی سياست ہے جس میں شفقت اور مہربانی نامی كوئی چيز نہیں ہے۔ لبنان كے مفتی نے آخر میں تاكيد كی كہ ملت لبنان اتحاد كے ذريعے اسرائيلی سياست اور مختلف گروہوں میں تفرقہ ڈالنے كی اس كی كوششوں كو ناكام بنا سكتی ہے۔
390948