صہيونزم سے مقابلے كے لیے وحدت ناقابل انكار ضرورت ہے: آيت اللہ قبلان

IQNA

صہيونزم سے مقابلے كے لیے وحدت ناقابل انكار ضرورت ہے: آيت اللہ قبلان

سياسی وسماجی گروپ: مجلس اعلی لبنان كےنائب صدر آيت اللہ "عبدالاميرقبلان" نے كہا كہ غاصب صہيونزم سےمقابلے كے لیے لبنان میں قومی وحدت ناقابل انكار ضرورت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا " كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز شہداء " قانا" كی تيرہویں برسی كے موقع پر خطاب كرتے ہوئے آيت اللہ " شيخ قبلان" نے كہا كہ شہداء "قانا" اور ديگر شہداء لبنان سے وفاداری اورغاصب صہيونزم سے مقابلے كے لیے لبنان میں قومی وحدت اور يكجہتی وقت كی اہم ضرورت ہے۔ مجلس اعلی لبنان كے نائب صدر نے كہا كہ اسرائيلی قبضے كے خطرات صرف لبنان كے لیے نہیں ہیں بلكہ اسرائيلی سازشوں كے خطرات پوری دنيا پر منڈلا رہے ہیں۔ آيت اللہ قبلان نے كہا كہ فلسطين میں تسلسل كے ساتھ اسرائيلی جارحيت ہو رہی ہے۔ اور دنيا میں سب سے بڑے دہشت گرد اسرائيلی حكمران میں جرائم كی بين الاقوامی عدالت میں ان كا مؤاخذہ ہونا چاہیے۔
391354