بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شيخ " شريف توتيو" نے كہا كہ مسجد الاقصی ، قدس شريف اور فلسطين كی تمام مقبوضہ سرزمين كی آزادی كے لیے كوشش كرنا اور فلسطينی مجاہدين كی مدد كرنا تمام مسلمانوں اور حريت پسند عربوں پر واجب ہے۔ انھوں نے كہا كہ فلسطينيوں كی مدد كرنا باعث ننگ وعار اور دوسروں كے امن پر ڈاكہ نہیں ہے بلكہ بہت بڑا افتخار ہے۔ انھوں نے آخر میں كہا كہ مشرق وسطی اور دنيا میں جنگ وجدال، حق وباطل، ظالم ومظلوم اور غاصبوں اور اپنی سرزمين اور حقوق كے دفاع كرنے والوں كے درميان جنگ ہے۔
391418