بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے عراق كی قومی خبررساں ايجنسی " ونا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جمہوریہ آذربائيجان كے صدر الہام علی اف نے كہا كہ ميرا ملك عراق میں دہشت گردی كے خاتمے كے لیے سياسی اقدامات كی حمايت كرتا ہے۔ انھوں نے عراق كے وزير سياحت" قحطان الجبوری" سے ملاقات كے دوران كہا كہ عراق میں سيكيورٹی كی صورت حال بہتر ہو رہی ہے جس كی وجہ سے آذربائيجانی زائرين آسانی سے عراق كے راستے مناسك حج كی ادائيگی كے لئے سعودی عرب جا سكیں گے۔ جمہوریہ آذربائيجان كے صدر نے آخر میں دنيا كے مختلف مسائل میں عراق كے موقف كی تعريف كی اور جمہوریہ آذربائيجان كی وحدت میں عراق كے كردار كو سراہا۔
390550