شيراز میں فلپائنی خاتون نے اسلام قبول كر ليا

IQNA

شيراز میں فلپائنی خاتون نے اسلام قبول كر ليا

سياسی وسماجی گروپ: گزشتہ روز ادارہ تبليغات اسلامی فارس كے زير اہتمام منعقد ہونے والی ايك تقريب میں فلپائنی خاتون نے دين اسلام قبول كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز فارس كے ادارہ تبليغات اسلامی كے زير اہتمام ايك تقريب میں فلپائن كی مسيحی خاتون نے اس ادارے كے انچارج حجت الاسلام والمسلمين " عبدالرضا خوشنويس" كےحضور اپنی زبان سے كلمہ شہادتين جاری كيا اور اپنا نام " يوكابد" ركھا۔ اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے فارس كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج نے كہا كہ كلمہ شہادتين ادا كرنے كے بعد انسان ظاہری طور پر مسلمان ہو جاتا ہے ليكن انسان كو باطنی طور پر بھی حقيقت كا اعتراف كرنا چاہیے۔ اس تقريب كے اختتام پرتازہ اسلام قبول كرنے والی خاتون نے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ میں نے دل كی گہرائيوں سے اسلام قبول كيا ہے۔ مجھے معلوم ہے كہ نئے دين كو قبول كرنے كے بعد كيسی كيسی مشكلات اور سختيوں كا سامنا كرنا پڑتا ہے ليكن حقيقت كی مٹھاس سختياں برداشت كرنے كی ہمت ديتی ہے۔
392026