علامہ فضل اللہ كی یہوديوں كے ساتھ مذاكرات كی تاكيد

IQNA

علامہ فضل اللہ كی یہوديوں كے ساتھ مذاكرات كی تاكيد

بين الاقوامی گروپ: اہل تشيع كے اس عاليقدر مرجع " علامہ محمد حسين فضل اللہ" نے كہا كہ دنيا میں امن وامان كے قيام كےلیے یہوديوں سے مذاكرات ضروری ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " EtaiwanNews" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۲۰ اپريل ۲۰۰۹ء كو علامہ فضل اللہ نے جرمنی كے نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اسلام ،یہوديت كو ايك آسمانی دين كے طور پر قبول كرتا ہے اوردنيا كے مختلف كونوں میں بسنے والے یہوديوں اورعيسائيوں پر تشدد كے مخالف ہے۔ انھوں نے كہا كہ یہوديوں اور صہيونيوں میں بہت زيادہ فرق ہے ۔ ہم پہ یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے كہ فلسطين پر ناجائز قبضے كی وجہ سے اسرائيل كا مقابلہ كریں۔
ياد رہے كہ علامہ فضل اللہ نے اس سے پہلے بھی اسلام،مسيحيت اور یہوديت كے پيروكاروں كے درميان اختلافات كو دور كرنے كے لیے تينوں آسمانی اديان كے درميان گفتگو اور مذاكرات كی تاكيد كی تھی۔
392484