بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " EtaiwanNews" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۲۰ اپريل ۲۰۰۹ء كو علامہ فضل اللہ نے جرمنی كے نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اسلام ،یہوديت كو ايك آسمانی دين كے طور پر قبول كرتا ہے اوردنيا كے مختلف كونوں میں بسنے والے یہوديوں اورعيسائيوں پر تشدد كے مخالف ہے۔ انھوں نے كہا كہ یہوديوں اور صہيونيوں میں بہت زيادہ فرق ہے ۔ ہم پہ یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے كہ فلسطين پر ناجائز قبضے كی وجہ سے اسرائيل كا مقابلہ كریں۔
ياد رہے كہ علامہ فضل اللہ نے اس سے پہلے بھی اسلام،مسيحيت اور یہوديت كے پيروكاروں كے درميان اختلافات كو دور كرنے كے لیے تينوں آسمانی اديان كے درميان گفتگو اور مذاكرات كی تاكيد كی تھی۔
392484