بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق طلباء نے اپنے ہاتھوں میں پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر مظلوم فلسطينيوں كے حق میں اسرائيلی اقدامات كے خلاف نعرے درج تھے۔ اس دھرنے كا اہتمام اردن يونيورسٹی كی طلباء يونين نے كيا تھا اور اس كا مقصد اسرائيل كی طرف سے مسجد الاقصی كے اطراف میں كھدائی پر احتجاج تھا۔ اردن يونيورسٹی كے چانسلر " خالد الكركی" نے اردنی طلباء كی طرف سے اسلامی مقدسات كے توہين مخالف مؤقف كی تعريف كی۔ جناب الكركی نے طلباء سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ علم ومعرفت كے اسلحے سے ليس ہو كر دشمن كامقابلہ كریں۔
391780